ہالی وڈ فلم ’جومانجی‘ 1995 کی کامیاب ایکشن اور تصوراتی فلم تھی جس کا دوسرا حصہ رواں سال ریلیز کیا جائے گا

فلم ’جومانجی 2‘ رواں سال 20 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعہ 30 جون 2017 12:09

ہالی وڈ فلم ’جومانجی‘ 1995 کی کامیاب ایکشن اور تصوراتی فلم تھی جس کا ..
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2017ء) ہالی وڈ فلم ’جومانجی‘ 1995 کی کامیاب ایکشن اور تصوراتی فلم تھی جس کا دوسرا حصہ رواں سال ریلیز کیا جائے گا۔فلم ’جومانجی ،ْ ویلکم ٹو دی جنگل‘ کا پہلا ٹیزر بھی ریلیز کردیا گیا جو شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

(جاری ہے)

1995 کی فلم ’جومانجی‘ کی کہانی دو بچوں کے گرد گھومتی ہے ،ْ جو جومانجی نامی ایک گیم کی وجہ سے اس کی دنیا کا حصہ بن جاتے ہیں اور بڑی مشکل سے اس گیم کو ختم کرنے کے بعد اپنی دنیا میں واپس پہنچتے تاہم اس فلم کے سیکوئل میں کہانی تبدیل ہوتی اور گیم میں موجود کردار واپس اپنی دنیا میں جانے کی جدوجہد کرتے۔

فلم کی کاسٹ میں ہولی وڈ اداکار ڈیوین جانسن دی راک مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔فلم ’جومانجی 2‘ رواں سال 20 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :