جےآئی ٹی میں میری پیشی پروالد کی آنکھوں میں تشویش اورخدشات دیکھے،مریم نواز

وزیراعظم سےکہا کہ آپ کی بیٹی ہوں،آپ سے تربیت لی،قانون کی پاسداری کروں گی،گھبراؤں گی اور نہ ہی کسی کے دباؤ میں آؤں گی،کل ملیں گے۔ وزیراعظم کی صاحبزادی کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 4 جولائی 2017 20:03

جےآئی ٹی میں میری پیشی پروالد کی آنکھوں میں تشویش اورخدشات دیکھے،مریم ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04جولائی2017ء) : وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی میں میری پیشی پروالد کی آنکھوں میں تشویش اورخدشات دیکھے، وزیراعظم سے کہا کہ آپ کی بیٹی ہوں،آپ سے تربیت لی،قانون کی پاسداری کروں گی،گھبراؤں گی اور نہ ہی کسی کے دباؤ میں آؤں گی،کل ملیں گے۔ مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں جذباتی تاثرات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ  وزیراعظم کی تشویش میری کل جے آئی ٹی میں پیشی سے متعلق ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے والد نے 30 سال سے زیادہ کے سیاسی کیریئر میں آزمائشوں کا سامنا کیا۔اور مخالفین کوشکست دی۔ لیکن آج ایک شفیق باپ کی آنکھوں میں بیٹی کیلئے تشویش دیکھی۔ وزیراعظم سے کہا کہ آپ کی بیٹی ہوں ،آپ سے تربیت لی۔ جے آئی ٹی میں پیش ہوکر وزیراعظم جیسی قانون کی پاسداری کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ والد کوبتادیا کبھی نہیں گھبراؤں گی اور نہ ہی کسی کے دباؤ میں نہیں آؤں گی۔ مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ کل ملیں گے۔

متعلقہ عنوان :