وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے جاپان کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کی ملاقات

منگل 4 جولائی 2017 23:35

وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے جاپان کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر اسد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2017ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے جاپان کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاپان پاکستان کا پرانا اور قابل اعتماد شراکت دار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے رواں سال مئی میں یوکوہاما میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے سالانہ اجلاس کے موقع پر جاپان کے مختلف اداروں جائیکا اور بین الاقوامی تعاون سے متعلق جاپان بینک کے سربراہوں سمیت جاپان کی سیاسی قیادت سے اپنی ملاقاتوں کا ذکر کیا۔

انہوں نے نامزد سفیر سے کہا کہ وہ جاپان کے ساتھ اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے ایک پرکشش ملک بن چکا ہے۔ جاپان سے پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ جاپانی سرمایہ کار بھی پاکستان میں دستیاب سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔

متعلقہ عنوان :