پشاور تعلیمی بورڈ نے جماعت نہم اور دہم کے سالانہ نتائج کااعلان کردیا

بدھ 5 جولائی 2017 15:17

پشاور تعلیمی بورڈ نے جماعت نہم اور دہم کے سالانہ نتائج کااعلان کردیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2017ء) پشاور تعلیمی بورڈ نے جماعت نہم اور دہم کے سالانہ نتائج کااعلان کردیا۔ مجموی طور پر کامیابی کا تناسب پنسٹھ اشاریہ چھتیس فیصد رہانوین اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں ایک لاکھ 49ہزار212طلبااورطالبات نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پرکامیابی کاتناسب 65اشاریہ36فیصدرہا۔ سائنس گروپ میں پہلی پوزیشن عمر انور نی1048نمبر لے کرحاصل کی جلوہ اکبر1047نمبر کے ساتھ دوسری اور کرشمہ بصیر1045لے کرتیسری نمبر پررہی ۔ آرٹس گروپ میں حافظہ عائشہ بی بی بی نی1001نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ حفصہ رفاقت علی 990کیساتھ دوسری نمبر پر رہی ۔ لائبہ رحمان اور حافظہ ہدہ بی بی نی997نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :