ضامن ممالک روس ،ایران اور ترکی میں اختلافات، پانچویں آستانہ مذاکرات تعطل کا شکار
شام میں کشیدگی کم کرنے کیلئے متوقع معاہدے کو حتمی شکل دینے بارے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ، مشترکہ بیان
جمعرات 6 جولائی 2017 14:08
(جاری ہے)
اسی سیاق میں روس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ماسکو نے شام سے متعلق معاہدے پر دستخط نہیں کیے۔
روسی وفد کاکہنا ہے کہ شام میں کشیدگی کم کرنے سے متعلق سات دستاویزات پیش کی گئی ہیں۔ ان تمام دستاویزات کی روشنی میں امور کا طے کیا جانا ابھی باقی ہے۔ادھر شام کے سرکاری وفد کے سربراہ بشار الجعفری نے ترکی پر شام میں امن معاہدے کو حتمی شکل دینے میں رکاوٹ کھڑی کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔ گذشتہ روز صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انقرہ کے موقف کی وجہ سے مذاکرات کے دوران حاصل ہونے والی کامیابیاں بھی رائے گاں گئی ہیں۔شام میں جنگ بندی کو مستحکم کرنے کیلیے کوشاں تینوں ممالک ایران، روس ار ترکی نے آستانہ مذاکرات کا آئندہ اجلاس اگست کے پہلے ہفتے میں بلانے کا اعلان کیا ہے۔ آستانہ مذاکرات کے پانچویں دور میں مختلف وفود کی باہمی ملاقاتیں جاری رہیں۔ اس موقع پر شامی اپوزیشن کے کئی گروپ غیرحاضر تھے جب کہ مذاکرات میں شرکت کرنے والے اپوزیشن گروپوں نے بھی اسد رجیم پر مخصوص ایجنڈا مسلط کرنے کا الزام عاید کیا اور خبردار کیا کہ حکومت کی جانب سے من پسند حل مسلط کرنے کی کوششیں بات چیت کو ناکامی سے دوچار کریں گی۔قبل ازیں منگل کے روز ضامن ممالک روس، ترکی اور ایران نے شام میں ایسے محفوظ زون کے قیام پر غور کیا جہاں شہریوں کو کم سے کم خطرات لاحق ہوں۔اخبار الشرق الاوسط نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ تینوں ملکوں کے درمیان شام میں مشترکہ مراکز کے قیام پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ان مراکز کی نگرانی تینوں ضامن ممالک مل کر کریں گے۔ کشیدگی سے محفوظ مقامات شمالی، جنوبی اور وسطی شام میں قائم کیے جاسکتے ہیں تاہم مشرقی الغوطہ اور حمص کے معاملے میں ایران کی مخالفت کی وجہ سے کوئی بات چیت نہیں ہوسکی۔شامی اپوزیشن نے جنگ بندی کے حوالے سے ایران کے کردار پر شکوک وشبہات کا اظہار کیا ہے۔ جیش الحرکے جنوبی محاذ کے ترجمان عصام الریس نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے آستانہ مذاکرات میں ایران کو ایک ضامن اور تیسرے ثالث کے طور پر قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کا شام کے جنوبی علاقوں میں موجود رہنا کسی صورت میں قبول نہیں۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ روس کا موقف بھی ایران سے کسی طور مختلف نہیں۔ ماسکو ایک طرف جنگ بندی کی بات کرتا ہے مگر بمباری بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.