کراچی میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش، موسم سہانا

شارع فیصل، ایم اے جناح روڈ سمیت دیگر علاقوں میں پھسلن کی وجہ سے کئی موٹر سائیکلیں سلپ ہو گئیں

جمعہ 7 جولائی 2017 14:32

کراچی میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش، موسم سہانا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2017ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، شارع فیصل پر پھسلن کی وجہ سے گاڑیوں کو دشواری کا سامناکرناپڑا۔شارع فیصل، ایم اے جناح روڈ سمیت دیگر علاقوں میں پھسلن کی وجہ سے کئی موٹر سائیکلیں سلپ ہو گئیں۔

(جاری ہے)

گرومندر، نمائش، لسبیلہ، صدر، اردو بازار، آئی آئی چندریگر روڈاور قریبی علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔ڈیفنس، شارع فیصل، کارساز، بلوچ کالونی، محمودآباداوردیگرعلاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی، جبکہ بونداباندی کے ساتھ ہی بجلی نے بھی آنکھ مچولی شروع کردی۔شہر میں تیز بارش کے باعث کئی علاقوں میں بارش کا پانی سڑکوں پر جمع بھی ہوگیا۔