پاکستان تحریک انصاف لاہور کینٹ کے عہدیداران کی جانب سے تاریخی تقریب کے احتتمام کا اعلان، شاہ محمود قریشی مہمان خصوصی ہوں گے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 8 جولائی 2017 00:24

پاکستان تحریک انصاف لاہور کینٹ کے عہدیداران کی جانب سے تاریخی تقریب ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کینٹ کے عہدیداران کی جانب سے تاریخی تقریب کے احتتمام کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف لاہور کینٹ کے عہدیداران کی جانب سے تاریخی تقریب کا احتتمام کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں باب پاکستان کے مقام پر اتوار کو شام 5 بجے پنڈال سجایا جائے گا۔ پارٹی رہنما اویس یونس کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ تقریب سے خطاب تحریک انصاف کے نائب چیرمین اور مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کرینگے۔ ملک کی خاطر اپنی وزارت چھوڑنے اور ڈٹے رھنے پر شاہ محمود قریشی کو مردِ حق کا خطاب دیا جائے گا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی قوم سے ایک تاریخی خطاب بھی کرینگے۔