پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سکھر پریس کلب کا دورہ کریں گے،صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ

ہفتہ 8 جولائی 2017 23:19

پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سکھر پریس کلب کا دورہ کریں گے،صوبائی ..
سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2017ء) پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی سکھر پریس کلب کا دورہ کریں گے ۔یہ بات صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے سکھر میںمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی، انہوںنے مذید کہا کہ ان کا جینا مرنا پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے مہر برادران کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ روینیو بورڈ بل کی طرح نیب آرڈیننس بل بھی اسمبلی سے دوبارہ پاس کرایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد چھٹا شیدول ختم ہوگیا ہے جس کے تحت پولیس آرڈراور لوکل گورنمنٹ آرڈیننس پہلے ہی ختم ہوچکے ہیں باقی نیب آرڈیننس ختم کرنے میں تاخیر ہوگئی ہے جس کے لیے وہ معذرت خواہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ قانون کے تحت جس کو بھی سزائیں ملی ہیں وہ برقرار رہیں گی باقی نئے قانون نافذ ہونے کے بعد اس ادارے کی چیزیں منتقل ہونگی ، صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جو کرپٹ افراد کو سزائیں ملیں اور موجودہ اینٹی کرپشن محکمے کے ساتھ ایک دوسرا ادارہ بنایا جائے جو شفاف، غیر جانبدار اور آزادہو۔