امریکا نے کویتی ایئر ویز،اتحاد ایئر ویز، ایمریٹس، ٹرکش ایئرویز، قطر ایئر ویز اور سعودی ائرلائنز پرعائد لیپ ٹاپ کی پابندی ختم کر دی

پیر 10 جولائی 2017 23:45

امریکا نے کویتی ایئر ویز،اتحاد ایئر ویز، ایمریٹس، ٹرکش ایئرویز، قطر ..
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2017ء) امریکا نے کویتی ایئر ویز پرعائد لیپ ٹاپ کی پابندی ختم کر دی ہے۔ اس کے علاوہ اتحاد ایئر ویز، ایمریٹس، ٹرکش ایئرویز، قطر ایئر ویز اور سعودی ائرلائن سے بھی پابندی اٹھا لی گئی۔

(جاری ہے)

کویتی فضائی کمپنی کے مطابق امریکاجانیوالی پروازوں میں لیپ ٹاپ اورٹیبلٹ پرپابندی ختم ہے اور اب مسافر دوران پرواز اپنے الیکٹرونک ڈیوائس استعمال کرسکتے ہیں۔ ادھر سعودی ودیگر فضائی کمپنیوں نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے مسافروں پر عائد لیپ ٹاپ کی پابندی ختم کی جا چکی ہے۔