وزیراعظم کو بچانے کیلئے سیف الرحمان قطر سے پاکستان پہنچ گیا ہے: شیخ رشید کا دعوی

muhammad ali محمد علی منگل 11 جولائی 2017 22:57

وزیراعظم کو بچانے کیلئے سیف الرحمان قطر سے پاکستان پہنچ گیا ہے: شیخ ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11جولائی2017ء) شیخ رشید نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم کو بچانے کیلئے سیف الرحمان قطر سے پاکستان پہنچ گیا ہے۔ تفصلات کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے تہلکہ خیز دعوی کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے دعوی کیا ہے کہ سیف الرحمان قطر سے پاکستان پہنچ گیا ہے۔ سیف الرحمان نواز شریف کو موجودہ بحران سے بچانے کیلئے آیا ہے۔ تاہم وزیراعظم کو اب کوئی بھی جانے سے نہیں روک سکتا۔ واضح رہے کہ سیف الرحمان شریف خاندان اور قطری شہزادے حماد بن جاسم کے مشترکہ اور قریبی دوست ہیں۔