پاکستان پیپلزپارٹی کا دیرمیں طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
مظاہرین نے مین پشاور تادیر شاہراہ ٹائرجلاکر سڑک ٹریفک کیلئے بندکر دیا، پیسکو ایک ہفتے کے اندر غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے مسائل حل کرے ورنہ نہ ختم ہونے والے احتجاج کیا جائیگا، مظاہرین
بدھ 12 جولائی 2017 22:55
(جاری ہے)
شہریوں نے پیسکو کے خلاف مظاہرے میں بھرپور شرکت کرکے واپڈا والوں کے سخت گرمی میں بڑاس نکالی ۔
پیسکو اور مرکزی حکومت کے خلاف مظاہرین نے مردہ باد اور لوڈشیڈنگ کے فوری ختم کرنے کے شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے پی پی پی کے ضلعی صدر عارف اللہ خان ،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری سیدجہانگیر شاہ ایڈوکیٹ، نظام الدین، اسرار یوسفزئی سمیت دیگر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طویل بجلی لوڈشیڈنگ سے عوام کے صبر اور برداشت ختم ہوگیا ہے کیونکہ بیس ،بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ سے شہری سخت گرمی بلبھلا اٹھے ہیں ،جبکہ دن او رات کو معصوم بچوں اور خواتین گرمی سے خوار اور ذلیل ہوتے رہے لیکن واپڈا شدی لوڈشیڈنگ سے باز نہیں آئیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر ایک ہفتے کے اندر اندر کم بجلی وولٹیج اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا ۔تو پھر پورے ضلع دیربالا بھرمیں احتجاج کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کیاجائیگا جو حکمرانوں اور پیسکو کیلئے کنٹرول کرنا مشکل ہوگا۔ مقررین نے کہا کہ نہ ہم ایف آئی آر اور مقدمات سے ڈرنے والے ہے اور نہ جھکنے والے کیونکہ ہم پاکستان پیپلزپارٹی کیلئے صعوبتیں اور جیل جانا عوام کی خاطر کوئی انوکھا نہیں ہے ۔ا س لئے پیسکو کو خبردار اور الٹی میٹھم دیتے ہیں کہ ایک ہفتے کے اندر بجلی لوڈشیڈنگ کا ناروا سلسلہ ختم کیا جائے ورنہ پھر عوام طاقت کیلئے تیار رہے ۔مقررین نے کہا کہ منتخب نمائندوں کا کوئی پتہ نہیں چل رہا ہے ووٹ لیکر دیربالا کے عوام کو لاوارث اور واپڈا کے رحم وکرم پر چھوڑ دئیے گئے ہیں ۔جبکہ مقررین نے ڈی ایچ کیو ہسپتال دیرمیں سہولیات کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا ۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.