ہمیں پاکستان اور اس کی سالمیت عزیز ہے ، سید نیئر حسین بخاری
ان حالات میں وزیر اعظم کو استعفیٰ دیکر اپنے اوپرکیسز کا دفاع کرنا چاہئے اور ملک کو غیر مستحکم کرنے سے بچانا چاہئے، سابق چیئرمین سینٹ مسلم لیگ(ن) میں کوئی اور قابل آدمی نہیں جو وزیراعظم بن سکتا ہو،پیپلزپارٹی پر جب یہ وقت آیا تھا اور یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دیا گیا تو ہم نے راجہ پرویز اشرف کو وزیراعظم بنادیا تھا لیکن مسلم لیگ(ن) والے کہتے ہیں کہ اگر نوازشریف چلا گیا تو جمہوریت چلی جائے گی، میڈیا سے گفتگو
جمعہ 14 جولائی 2017 21:29
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملک میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوچکی ہے پانامہ لیکس کو16ماہ گزر چکے ہیں20اپریل کو جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ ہوا تھا،ہمیں سوچنا ہوگا کہ جے آئی ٹی رپورٹ جمع ہونے کے بعد ہماری ملکی،سیاسی او رمعاشی صورتحال کیا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جب پاکستان کی سالمیت کی بات ہو پھر ہمیں پاکستان زیادہ عزیز ہوگا آج وزیراعظم نے اجلاس کیا توانہوں نے سوال اٹھایا کہ ہمارا جرم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی کیبنٹ میں بہت پڑھے لکھے لوگ ہیں اگر اپ نے 20اپریل کا فیصلہ پڑھا ہوتا تو مٹھائیاں تقسیم نہ کرتے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یا تو معصوم ہیں یا جان بوجھ کر کرتے ہیں،جے آئی ٹی نے دستاویزات سے ثابت کیا ہے کہ وزیراعظم اثاثے ان کے ذریعہ آمدن سے زیادہ ہیں۔نیب آرڈیننس میں ہے کہ اگر کوئی آمدن سے زیادہ اثاثے بناتا ہے تو پکڑ میں آتا ہے۔جے آئی ٹی رپوٹر میں وزیراعظم کے اثاثہ جات کی تفصیلات شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قانونی ٹیم اتنی نادان نہیں کہ ان کو اپنے جرم کا پتہ نہ ہو۔اگر وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ جے آئی ٹی رپورٹ درست نہیں تو عدالت میں ثبوتوں کے ساتھ جواب دیں۔اتفاق فاؤنڈری سات بھائیوں کی مشترکہ نہیں لیکن ایک بھائی میاں شریف کے بچوں کی جائیداد اتنی کیسے بڑھ گئی نوازشریف کو اپنے علاوہ کسی اور پر اعتماد نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اداروں کو دھمکیاں دیتے ہیں کہ ان کے پاس کہنے کو بہت کچھ ہے،58ٹو بی آئین کا حصہ نہیں جوڈیشل58 ٹو بی کی مخالفت کریں گے۔نوازشریف سازش کو بے نقاب کریں اور بتائیں یہ کہاں سے ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوری طریقے سے وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہی ہے ورنہ دیگر آپشن بھی موجود ہیں۔مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.