دنیا پاکستان پر ہنس رہی ہے ، ملک میں نواز شریف اور زرداری کے علاوہ کوئی ایماندار شخص نہیں ہے ، انور گجر
بھوک و پیاس کے باعث لوگ تھر میں مر رہے ہیں لیکن حکمران موٹر وے ، میٹرو اور خوش حال پاکستان بنانے کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں، سندھ نیشنل فرنٹ
ہفتہ 15 جولائی 2017 21:55
(جاری ہے)
سب سے بڑی شرم ناک بات تو یہ ہے کہ پاکستان کی سیاست میں عوام کی خدمت کرنے والے نہیں بلکہ پیداوار چور ، ڈاکو اور لٹیرے قابض ہو گئے ہیں ۔ جنہوں نے سیاست کو منافع بخش کاروبار بنا کر خوب بدنام کیا ہے حالانکہ سیاست منشور ، نظریہ ، اصولوں اور پروگرام کی بنیاد پر ہوتی ہے لیکن آج کل لٹو پھٹو اور لینے دینے کی مفاہمت کی لعنت پر سیاست ہو رہی ہے ۔
جس سے ملک میں ترقی و خوش حالی آنے کی بجائے تباہی اور بربادی کے آثار آنا شروع ہو گئے ہیں حالانکہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ملک ہے لیکن حکمرانوں کی لوٹ مار کی وجہ سے کرپٹ ٹولہ خوش حال اور اور عوام دربدر ہو کر خوار ہو رہے ہیں ۔ صرف یہی نہیں بلکہ حکمران طبقہ اپنی تجوریاں بھرنے کے لیے خاکروبوں کی نوکریاں بھی غیر مسلموں کے بجائے مسلمانوں کو فروخت کر رہا ہے ، جس کی تازہ مثال لاڑکانہ میں جیالوں کی بھرتیاں ہیں ۔ جس سے مہنگائی ، بے روزگاری ، بدامنی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ غربت کے باعث غریب عوام دو وقت کی روٹی سے بھی محتاج ہو کر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں ۔ سب سے بڑی افسوس ناک بات تو یہ ہے کہ جمہوریت کا ڈھنڈورا پیٹنے والے حکمرانوں نے تھر کے معصوم شہریوں کی ہستی بستی زندگی موت میں تبدیل کر دی ہے اور آج بھی وہاں لوگ صرف غربت ، بھوک و افلاس ، غذائیت کی کمی اور ادویات نہ ہونے کے باعث بھوک اور پیاس سے تڑپ تڑپ کر مر رہے ہیں لیکن کرپٹ حکمران ٹولہ اپنی ناکامی اور کرپشن کو چھپانے کے لیے ملک بھر میں خوش حالی ، ترقی ، موٹروے بنانے کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں ۔ اگر ایسی صورت حال کسی اور ملک میں ہوتی تو وہاں کے غیرت مند عوام حکمرانوں کو درختوں اور چوکوں چوراہوں پر الٹا لٹکا دیتے ۔ لیکن پاکستان میں بھی ایسے کرپٹ بدکردار حکمرانوں سے نجات کے لیے خونی انقلاب دستک دے رہا ہے ، جو کہ کرپٹ حکمران طبقے اور ان کے خاندانوں کو بہا کر لے جائے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.