چین نے بھی مقبوضہ کشمیر میں مداخلت شروع کردی، محبوبہ مفتی کا بھونڈاالزام

اتوار 16 جولائی 2017 20:11

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) مقبوضہ کشمیرکی کٹھ پتلی وزیراعلی محبوبہ مفتی نے بھونڈاالزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ چین نیبھی مقبوضہ کشمیر میں مداخلت شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے وزیرداخلہ راج ناتھ سے ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر کی سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے بعد گفتگو میں کہنا تھا کہ بیرونی قوتوں نے کشمیر میں مداخلت شروع کردی ہے اور جب تک تمام جماعتیں متحدہ نہیں ہوتیں ہم یہ لڑائی نہیں جیت سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین نے بھی مقبوضہ کشمیرکی صورتحال میں ہاتھ ڈالناشروع کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :