باغیوں کی لوٹ مار سے صنعاء میں ایندھن کا شدید بحران پیدا ہوگیا
حوثی جنگجوالحدیدہ بندرگاہ پر لایا جانے والا تیل اور کسٹم ڈیوٹی کی مد میں جمع رقوم بھی جیبوں میں ڈال رہے ہیں،ذرائع
پیر 17 جولائی 2017 14:47
(جاری ہے)
یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسماعیل ولد الشیخ احمد نے باغیوں پر زور دیا تھا کہ وہ الحدیدہ بندرگاہ کا کنٹرول آئینی حکومت کے حوالے کریں اور ٹیکسوں کی مد میں جمع ہونے والی رقوم مرکزی بنک میں جمع کرائیں مگر باغیوں نے یہ مطالبات ماننے سے صاف انکار کردیا تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ حوثی اور سابق منحرف صدر علی عبداللہ صالح کے وفادار الحدیدہ بندرگاہ پر لایا جانے والا تیل اور کسٹم ڈیوٹی کی مد میں جمع ہونے والی رقوم میں بڑے پیمانے پر خورد برد کررہے ہیں۔ کسٹم ٹیکس کیحصول کی ذمہ داری حوثیوں کی مقرب شخصیات اور کمپنیوں کو سونپی گئی ہے جو جمع ہونیوالی رقوم کا وافر حصہ باغیوں کو پہنچا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق حوثی باغی شپنگ کمپنیوں اور کاروباری شخصیات کو بلیک میل بھی کرتے ہیں۔ ان سے آزادانہ تجارت اور سمندری راستے سے سامان کی آمد وترسیل کے پرمٹ کے بدلے میں بھاری رقوم اینٹھی جاتی ہیں۔ذرائع کے مطابق الحدیدہ بندرگاہ پر لایا جانے والا ایندھن جو صنعاء میں بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس کے لیے مختص ہے کو افریقی ملکوں کو اسمگل کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ڈیزل اور پٹرول کی بڑی مقدار یمن میں بلیک مارکیٹ میں فروخت کی جاتی ہے جس کی آمدن حوثی باغیوں کی جیبوں میںجاتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.