سی پیک دنیاکا سب سے بڑا اقتصادی منصوبہ ہے جس سے فائدہ اُٹھا کر پاکستانی معیشت میں انقلاب برپا کیا جا سکے گا، ایوان صنعت و تجارت سکھر کے ارکان کو بریفنگ

پیر 17 جولائی 2017 23:50

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) سی پیک موجودہ دنیاکا سب سے بڑا اقتصادی منصوبہ ہے جس سے فائدہ اُٹھا کر پاکستانی معیشت میں انقلاب برپا کیا جا سکے گا، جاری کرد ہ اعلامیہ کیمطابق یہ بات اسمال اینڈ میڈیم انٹر پرینیور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے صوبائی چیف مکیش کمار ، فیروز احمدمنیجر لیگل اینڈ ٹریننگ سروسز سندھ سمیڈا ، رضا محمد آر بی سی سمیڈا گھوٹکی نے سکھر ایوانِ صنعت و تجارت کے اراکین کو سی پیک منصوبے اور اس سے منسلک متعدد سود مند مواقع اور اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرینیورز کو ان سے کما حقہ فوائد سمیٹنے اور سی پیک کے آپریشنل ہونے سے پہلے درکار تیاریوں پر دی جانیوالی بریفنگ میں کہی، انہوں نے مذید کہا کہ چین کے میگا پراجیکٹ ون بیلٹ ون روڈ سے منسلک سی پیک پراجیکٹ پاکستان میں ہوگا اور اس منصوبے کے تحت گوادر اور ملک بھر میں 12 ، انفرا اسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ کے 8 پراجیکٹ، 9 اسپیشل اکنامک زون اور بجلی پیدا کرنے کے 21 منصوبے تکمیل کو پہنچیں گے اتنی بڑی اقتصادی سرگرمی میں سے پاکستانی کاروباری صنعتی اورخدمات فراہم کرنے والے سیکٹرز کو سنہری مواقع حاصل ہونگے اور ان سیکٹرز کے بڑھنے اور فعال ہونے سے مقامی سطح پر روزگار کے نئے نئے مواقع نکلیں گے ۔

(جاری ہے)

دنیا کی تاریخ میں اتنی بڑی اقتصادی موومنٹ سے فائدہ اُٹھانے کیلئے پیش از وقت تیاری اور منصوبے کے بارے میں مکمل جانکاری نہایت اہم ہے۔ اربوں ڈالر کا یہ پراجیکٹ بجا طور پر گیم چینجر کہلاتا ہے جس سے پورے خطے کی اقتصادی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوگا اور مختلف ممالک میں روزگار کی فراوانی عوام کا معیارِ زندگی بلند ہوگا۔اس موقع پر ایوان کے سینئر نائب صدر محمد رضوان الحق ملک نے خطبہ ئِ استقبالیہ پیش کیا اور سی پیک میں تمام ملکی اداروں کی معاونت سے ہنر مندوں ، تجارت و صنعت سے منسلک کاروباری اداروں کو اس پراجیکٹ سے بھرپور فائدہ اُٹھانے اور ملکی اقتصادی ترقی میں اپنا حصہ بٹانے کی ضرورت پر زور دیا۔

قبل ازیں سینئر نائب صدرِ ایوان محمد رضوان الحق ملک، علی بخش خان مہر اور انجینئر عبدالفتاح شیخ نے مہمانوں کو سندھ کی ثکافتی ٹوپی اور اجرک کے تحائف پیش کئے۔بریفنگ میں سابق سینئر نائب صدر عرفان صمد، اراکین میں عبدالمجید قریشی، سجاد اللہ قریشی، خواجہ جلیل احمد، چوہدری نوید اقبال، سید محمود علی، محمد ایوب بھٹی، عمران پیرزادہ ، محمد فیصل مغل، محمد جاوید میمن اور سیکریٹری ایوان اسرار حسین بھٹی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :