مہمند ایجنسی خویزئی بابی کور میں دو فریقین کے درمیان جرگہ کی کوششوں سے پرانی دشمنی کا خاتمہ

فریقین کا بغلگیر ہو کر آئندہ بھائیوں کی طرح رہنے کا عہد، فریقین قادر خان اور عبدالواقب کے درمیان پرانی دشمنی چلی آرہی تھی

بدھ 19 جولائی 2017 20:12

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جولائی2017ء) مہمند ایجنسی خویزئی بابی کور میں دو فریقین کے درمیان جرگہ کی کوششوں سے پرانی دشمنی کا خاتمہ۔ فریقین نے بغلگیر ہو کر آئندہ بھائیوں کی طرح رہنے کا عہدکیا۔ مصالحتی جرگے کی تقریب میں اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ بائیزئی سمیت مقامی عمائدین کی کثیر تعداد میں شرکت۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل خویزئی با بی کور میں فریقین قادر خان اور عبدالواقب کے درمیان پرانی دشمنی چلی آرہی تھی۔

جس میں عبدالواقب کے بھائی نیازی نے رات کی تاریکی میں قادر خان کے گھر پر فائرنگ کر کے اُن کے بھتیجے عبدل خان کو شدید زخمی کیا تھا۔جس میں مزید خون خرابے کا قومی خدشہ تھا مگر خویزئی قوم کا مقامی عمائدین و مشران ملک زرولی خان، ملک گل محمد خان، ملک صداقت خان اور ملک فضل خالق کی کوششوں سے دونوں خاندان دشمنی کے خاتمے پر راضی ہو گئے۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں بابی کور تحصیل خویزئی میں مختلف اقوام کے مشران اور خویزئی قوم کے سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں فریقین نے آپس میں بغلگیر ہو کر دشمنی کے خاتمے کا اعلان کیا اور آئندہ بھائیوں کی طرح زندگی گزارنے کا عہد کیا۔

جرگے کی تقریب میں اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ بائیزئی گل سید خان کے علاوہ مقامی عمائدین ملک فیاض خان خویزئی، ملک لعل حبیب ، ملک عطاء جان، ملک ناصر، ملک علی گل، ملک مہراب الدین و دیگر مشران سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مصالحتی جرگے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ بائیزئی سب ڈویژن گل سید خان نے کہا کہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ آپس کی دشمنیوں کے بجائے باہمی اتفاق سے علاقے کی تعمیر و ترقی ، امن کی بحالی اور پولیٹیکل حکام کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہئے۔ جس سے پورے علاقے میں امن کی فضاء قائم ہوگی۔

متعلقہ عنوان :