جیکب آباد،گھر پر حملے کے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف قصبہ عبدالعزیز خارانی کے مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا

جمعرات 20 جولائی 2017 16:56

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء) گھر پر حملے کے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف قصبہ عبدالعزیز خارانی کے مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب ٓباد کے قصبہ عبدالعزیزخارانی کے مکینوں کی جانب سے گھر پر حملے اور گھر کی دیواریں مسمار کرنے والے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرکے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا گیا ، مظاہرین نے سجاد بروہی،محمد صادق بروہی،عابد علی اوردیگر کی قیادت میں گھر پرحملہ اور قبضے کی کوشش کرنے والے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف شہید اللہ بخش پارک سے ایک حتجاجی جلوس نکالا گیا مظاہرین سخت نعریبازی کرتے ہوئے شہر کے مختلف راستوں پر مارچ کے بعد ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے پہنچ کر دھرنا دیا، اس موقع پر مظاہرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ قصبہ عبدالعزیز خارانی میں ہمارے گھر پر غلام نبی،طارق،نظیر،گلزار،دیدار،جمعہ،بختیار اوردیگرنے حملہ کرکے گھر کی دیواریں مسمار کردی ہے حدود کی صدر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے مگر تاحال ملزمان آزاد ہیں اور ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں اور ہمارے خاندان کو ان سے خطرہ ہے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے اور ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :