احتساب کے نام پر ہمیشہ سیاستدانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ،
ملک میں احتساب کا دوہر امعیار جاری ہے ، نواز شریف نے تصدیق اور ثابت شدہ دستاویزات جمع کرائی ہیں ، نوا ز شریف نے تمام عدالتوں کے سامنے پیش ہوکر مثال قائم کی ہے ، جمہوریت جب بھی مضبوط ہونے لگتی ہے اس کو پیچھے دھکیل دیا جاتا ہے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں دانیال عزیز اور مائزہ حمید کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت
جمعہ 21 جولائی 2017 12:47
(جاری ہے)
سپریم کورٹ میں جماعت اسلامی کی ابتدائی پٹییشن میں 450 افراد کے نام تھے۔
انہوں نے کہا کہ پانامہ کے حوالے سے پی ٹی آئی کی پٹیشن میں صرف فرد واحد کو فریق بنایا گیا ہے۔ جمہوریت جب مضبوط ہونے لگتی ہے تو اس کو پیچھے دھکیل دیا جاتا ہے۔ ماضی میں بھی سازشوں کے تحت جمہوریت کو کمزور رکھا گیا۔ ملک میں ہمیشہ احتساب کے نام پر سیاستدانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ احتساب کے نام پر ایسے لوگوں کے خلاف مہم شروع کی گئی جن کا نام ہی نہیں تھا۔ دانیال عزیز نے کہا کہ پانامہ کے نام پر پرانی دستاویزات کو نیا بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ اداروں کو پیچھے دھکیل کر مختلف جماعتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ میڈیا کے ذریعے عوام کے ذہنو ں میں مخصوص نظریات پھیلائے جا رہے ہیں۔ جے آئی ٹی تحقیقات کے دوران دہشت گردی سے متعلق خط بھی شامل کئے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محمد نواز شریف نے تمام عدالتوں کے سامنے پیش ہو کر مثال قائم کی ہے۔ نواز شریف نے عدلیہ کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ برطانوی راج سے وراثت میں ملنے والی انتظامیہ نے 70 سال بعد ملک چلایا۔ اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کی رہنما مائزہ حمید نے کہاکہ نواز شریف نے تصدیق اور ثابت شدہ کاغذات جمع کرائے ہیں۔ عمران خان نے ابھی تو بنی گالہ کا حساب دینا ہے وہ کس منہ سے احتساب کی باتیں کرتے ہیں۔ مشرف کی جماعت 10 سال ملک لوٹنے کے بعد کس منہ سے احتساب کی بات کرتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.