وزیر اعظم نوازشریف کی ممکنہ نااہلی پر تحریک انصاف کا پیپلز پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا اصولی فیصلہ
خورشید شاہ نے وزیر اعظم کے استعفیٰ بارے قرار داد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرانے کی مخالفت کردی ،عمران خان پی پی پی کے رویے پر دلبرداشتہ شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو حقائق سے آگاہ کردیا و زیراعظم کیخلاف متحدہ اپوزیشن کے 98 ممبران اسمبلی کے دستخطوں سے تیار ریکوزیشن تاحال اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول نہیں ہوئی ْ پی ٹی آئی کا مستقبل کی حکمت عملی کیلئے جلد پارٹی عہدیداروں کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ
ہفتہ 22 جولائی 2017 20:43
(جاری ہے)
پی ٹی آئی نے مستقبل کی حکمت عملی کیلئے جلد پارٹی عہدیداروں کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے عمران خان سے ایک اہم ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ پیپلزپارٹی وزیراعظم نواز شریف کے خلاف اسمبلی میں ریکوزیشن جمع کرانے پر شدید مخالفت کررہی ہی9 روز قبل متحدہ اپوزیشن کے 98 ممبران اسمبلی نے مشترکہ طور پر اس قرار داد پر دستخط کئے گئے جس میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جانا تھا۔
ریکوزیشن پر بلائے جانے والے اس اجلاس میں اپوزیشن جماعت کا یک نکاتی ایجنڈا تھا جس کے تحت سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی جانے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد وزیراعظم سے استعفی کا مطالبہ تھا۔ تاہم پیپلزپارٹی نے اس ریکوزیشن کی مخالفت کی ۔ شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو یہ بھی بتایا کہ پیپلزپارٹی پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے حکم پر ریکوزیشن پر اجلاس نہیں بلانا چاہتی۔ یہ بھ معلوم ہوا ہے کہ ریکوزیشن پر اجلاس نہ بلانے پر اپوزیشن جماعتوں میں اختلافات پائے جاتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کے اس اقدام کے بعد پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ کی جانب سے ممکنہ نااہلی کے فیصلہ کے بعد پیپلزپارٹی سے راہیں جدا کرلی جائیں گی۔قومی اسمبلی میں سپیکر ایاز صادق کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ متحدہ اپوزیشن کے 98 ممبران اسمبلی کی جانب سے تیار کی جانیوالی ریکوزیشن تاحال اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول نہیں ہوئی ہے۔مزید قومی خبریں
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.