نوازشریف نے استعفیٰ نہ دیا تو ان کی وزارت عظمی کے ساتھ پارٹی بھی ٹوٹ پھوٹ جائے گی ، مہرین انور راجہ

پیر 24 جولائی 2017 19:36

نوازشریف نے استعفیٰ نہ دیا تو ان کی وزارت عظمی کے ساتھ پارٹی بھی ٹوٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ نوازشریف نے استعفیٰ نہ دیا تو ان کی وزارت عظمی کے ساتھ پارٹی بھی ٹوٹ پھوٹ جائے گی ، نوازشریف اگرپارٹی بچانا چاہتے ہیں تو وزیر اعظم کے عہدے مستعفی ہوجائیں، پورے ملک میں گونوازگوکانعرہ گونج رہا ہے ،یہ نعرہ عوام کے دل کی آواز بن چکا ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تمام اپوزیشن جماعتیں نوازشریف سے استعفی پر متفق ہیں ، نوازشریف اپنا اقتدار بچانے کے لئے ہاتھ پائوں مارہے ہیں لیکن اب بہت دیر ہوچکی ہے ، انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی وجہ سے مسلم لیگ ن میں ٹوٹ پھوٹ پیدا ہوچکی ہے ، ن لیگ کے اراکین بھی نوازشریف سے وزرات عظمی کا عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :