کوئٹہ:میر عبدالکریم نو شیروانی اور ان کے خاندان علاقے کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے جو کردار ادا کیا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، امیر نورالدین نوشیروانی

سیاسی مخالفین، آل پارٹیز کے پلیٹ فارم سے بلا جواز واویلا کر رہے ہیں،میر عبدالکریم نو شیروانی نی1993 میں ملازمین کے چالیس فیصد الائونس کے لئے خاران سے کوئٹہ تک تاریخی لانگ مارچ کیا جس کو آج بھی یاد کیا جا تا ہے،میونسپل کمیٹی کاران کے چیئرمین و دیگر کی پریس کانفرنس

پیر 24 جولائی 2017 20:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء) میونسپل کمیٹی کاران کے چیئرمین امیر نورالدین نوشیروانی، کونسلران حاجی ثناء اللہ ملازئی، سید احمد شاہ، سردار عبدالغنی، میر عبدالغفار ملنگزئی سمیت دیگر نے کہا ہے کہ میر عبدالکریم نو شیروانی اور ان کے خاندان علاقے کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے جو کردار ادا کیا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں سیاسی مخالفین، آل پارٹیز کے پلیٹ فارم سے بلا جواز واویلا کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہا رانہوں نے سوموار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا ہے کہ میر عبدالکریم نو شیروانی نی1993 میں ملازمین کے چالیس فیصد الائونس کے لئے خاران سے کوئٹہ تک تاریخی لانگ مارچ کیا جس کو آج بھی یاد کیا جا تا ہے انہوں نے ہر دور میں علاقے میں ترقیاتی اسکیموں کا آغاز کر کے انہیں بروقت پائیہ تکمیل تک پہنچایا جن کے ثمرات سے علاقے کے عوام مستفید ہو رہے ہیں اور غریب لو گوں کی مدد کی ہے علاقے میں تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی ، سڑکوں کی تعمیر ، کالجز، ہسپتال کی تعمیر اور دیگر اسکیمات کو مکمل کرایا ہے جس سے لوگ مستفید ہو رہے ہیںلیکن سیاسی مخالفین ان کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت سے خائف ہے کیونکہ عوام نے انہیں ہر دور میں مسترد کیا ہے اور وہ 2018 کے الیکشن میں بھی آل پارٹیز کے پلیٹ فارم سے میدان میں آجائے عوام انہیں ووٹ کی طاقت سے مسترد کر دینگے کیونکہ میر عبدالکریم نو شیروانی اور میر شعیب نو شیروانی نے جس طرح علاقے کی خدمت کی ہے اور وزیراعظم کے اسپیشل فنڈ کے ذریعے صوبے کے تمام اضلاع کی میونسپل اور ٹائون کمیٹی کو بیس بیس کروڑ روپے دیئے اور خاران میں بیس کروڑ روپے کا فنڈ میونسپل کمیٹی کے ذریعے خرچ کیا گیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ایکسئن بی اینڈ آر شہاب مگسی فرض شناس آفیسر ہے ان کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے اس ان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :