کرپشن کے خلاف جنگ میں عمران خان ہی مرد میدان ہوں گے، تقدیر بدلنے کی ٹھان لی ہے‘ عبدالعلیم خان
آئندہ الیکشن میں نواز لیگ کو آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہو جائے گا ،عوام پی ٹی آئی کا ساتھ دینگے‘ چیئرمین سیکرٹریٹ میں گفتگو
منگل 25 جولائی 2017 18:27
(جاری ہے)
عبدالعلیم خان نے کہا کہ ان منصوبوں میں کوئی ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکتا، عوام پورے ملک میں ایسا ہی کرپشن سے پاک صاف ستھرا نظام چاہتے ہیںچند مفاد پرستوں کے سواپوری قوم عمران خان کو مسیحا سمجھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن کیخلاف آواز بلند کرنے پر بوکھلاہٹ کا شکار حکمران خاندان اور درباری وزراء کی فوج عمران خان کیخلاف الزامات کی پٹاری کھول کر بیٹھ جاتی ہے،یہ لوگ نہ صرف عدالتوں بلکہ عوام کی نظروں میں بھی رسوا ہونگے،آئندہ الیکشن میں نواز لیگ کو آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ قوم حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے غاصب حکمرانوں سے تنگ آچکی ہے،ان سے نجات کے بعد پی ٹی آئی نئے پاکستان کی جانب قدم بڑھائے گی،ماضی میں لوٹ مار کرکے بھاگ جانے والو ں کو اس بار فرار ہونے کا موقع نہیں ملے گا،ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفر حجازی کیخلاف کارروائی سے نواز خاندان کی کرپشن میں حصہ دار بننے والے دیگر سرکاری افسروں کو بھی سبق سیکھ لینا چاہیے،حکمرانوں کے بعد ان کی باری بھی آنے والی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے گراس روٹ لیول پر کام شروع کردیا ہے،عوامی رابطہ مہم میں بھی تیزی لائی جارہی ہے،ملک کا مقدر سنوارنے کیلئے ہر باشعور شہری عمران خان اور پی ٹی آئی کا ساتھ دیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
صدر زرداری پی ٹی آئی اور ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے، رانا تنویر حسین
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.