حکومت فاٹا اصلاحات کے متعلق سرتاج عزیز کمیٹی کی سفارشات سے بھاگنا چاہتی ہے مگرایسا نہیںہونے دینگے ‘سراج الحق
ایف سی آر کا ظالمانہ نظام ناقابل برداشت ہے ،ایف سی آر کی وجہ سے فاٹا پورے ملک سے کٹا ہوا ہے ‘امیر جماعت اسلامی کا تقریب سے خطاب
منگل 25 جولائی 2017 22:03
(جاری ہے)
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ایف سی آر کے کالے قانون نے فاٹا کے ڈیڑھ کروڑ عوام کو بنیادی حقوق اور تعلیم اور ترقی سے محروم رکھا ہے۔ ایف سی آر کی وجہ سے قبائل کے گھر عزت اور جان و مال محفوظ نہیں اور ایک فرد کے جرم کی سزا پورے خاندان اور علاقے کو دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان نے قبائل کو پاکستان کابازوئے شمشیرزن قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ قبائل کے علاقے میں ہمیں فوج رکھنے کی ضرورت نہیں مگر ان قبائل کی آزادی چھین کر انہیں غلامانہ زندگی پر مجبور کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قبائل کے اندر پائی جانے والی محرومی اور مایوسی کو ختم ہونا چاہیے۔ڈیڑھ کروڑ قبائلی عوام کو 200پولیٹکل ایجنٹوں کی غلامی میں دے دیا ہے۔ یہ پولیٹکل ایجنٹ حاکم اور بادشاہ ہیں جن کو کسی کے سامنے جواب دہی کی ضرورت نہیں ،انہوںنے کہا فاٹاکو خیبر پختونخواہ میں ضم کرنے کے علاو ہ فاٹا کے عوام کسی حل کو تسلیم نہیں کریں گے۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ فاٹا سے فی الفور ایف سی آر کا خاتمہ کیا جائے اور 2018ء سے انتخابات کے قبل فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں ضم کیا جائے تاکہ ان انتخابات میں فاٹاسے قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران کا انتخاب ہوسکے ۔انہوں نے کہا کہ سرتاج عزیز کمیٹی کی سفارشات پر قومی قیادت نے اتفاق کیا تھا لیکن اب حکومت اس مسئلہ کو بلاوجہ سرد خانے میں ڈالنے کی کوشش کررہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.