نیب کو ختم کر نے کا بل کرپشن چھپانے اور کرپٹ عناصر کی پشت پناہی کر نے کی کوشش ہے، حافظ نعیم الرحمن
گورنر کے اعتراضات کے باوجود بل کی منظوری قابلِ مذمت ہے ۔سپریم کورٹ اس کا نوٹس لے ،امیر جماعت اسلامی کراچی
منگل 25 جولائی 2017 22:57
(جاری ہے)
رشوت اور کرپشن کروڑوں اور اربوں روپے تک پہنچ چکی ہے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سندھ حکومت کی نیب کو ختم کر نے کی کوششیں آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے ۔سپریم کورٹ کو اس کا نوٹس لینا چاہیئے ۔
جماعت اسلامی حکومت کی ان کوششوں اور آئین و قانون کے خلاف اقدامات کے خلاف بھر پور احتجاج کرے گی اور آئینی و قانونی سطح پر بھی جدو جہد کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ سندھ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا ادارہ مختلف اداروں میں بلیک میلنگ کے لیے مداخلت کرتا ہے جو اس کے دائرہ کار میں نہیں آتے لیکن اس کی کرپشن کے خلاف کاکردگی انتہائی مایوس کن ہے۔ سندھ میں اینٹی کرپشن کا ادارہ محض کرپشن پھیلانے کا ذریعہ ہے اس کا کا م محض بلیک میلنگ کرنا رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوکہ نیب کا بد دیانت اور کرپٹ افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عمل بہت زیادہ مثالی نہیں ہے اور یہ بات بھی سامنے ہے کہ نیب نے بہت سے بااثر افراد کے معاملے میں تساہل اور جان بوجھ کر صرف نظر کیا ہے بلکہ سندھ حکومت جس طرح کرپشن کی سر پرستی کررہی ہے اس پر سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں آنے والے معاملات اس قدر شرمناک ہیں جس کوکوئی بھی معاشرہ برداشت نہیں کرسکتا کجا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں یہ سب کچھ ہو۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت میں شامل دوپارٹیوں نے جس طرح عوام کے خزانے کو لوٹا ہے اس کی مثال نہیں ملتی صاف ظاہر ہے کہ پیپلز پارٹی کو اپنے کچھ افراد کے پکڑے جانے پر تشویش ہے جنہوں نے اربوں روپے کی کرپشن کی ہے اور اب باقی لوگوں کے خلاف کاروائی کا ڈر ہے ۔ نیب کے خلاف حکومت کا اقدام محض اپنی کرپشن بچانے کے لیے ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کا اجلاس ،شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بلند فشار خون کی مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کومنایا جائے گا
-
وفاقی وزیر داخلہ کا سکھرشہر میں 12 سال بعد بھی پاسپورٹ آفس کی عمارت مکمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال کیا
-
پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قطر کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو
-
لاہور ہائیکورٹ نے پی پی 161 میں دوبارہ گنتی کرانے کا نوٹس کالعدم قرار دے دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کیخلاف پولیس وردی پہننے پر اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت 2مئی تک ملتوی
-
پرویزالٰہی کی گرفتاری ، پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کیس میں فیصلہ محفوظ
-
ایل این جی ریفرنس کی واپسی شاہد خاقان کی بے گناہی کا ثبوت ہے‘ سعد رفیق
-
پنجاب ،مختلف شہروں میں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کیخلاف کارروائیاں
-
پی ٹی آئی، مولانا فضل الرحمن اکٹھے ہوگئے تو حکومت 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
-
عازمین حج اپنے موبائل پر پاک حج موبائل ایپ ڈائون لوڈ کرکے اس کی رہنمائی کے مطابق متعلقہ حاجی کیمپ سے رجوع کریں، وزارت مذہبی امور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.