آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کا امکان

بدھ 26 جولائی 2017 20:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2017ء) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں سلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ہزارہ ڈویڑن اورکشمیر میں کہیں کہیں جبکہ خیبر پختونخوا، سرگودھا، لاہور، ڈی جی خان، سبی، نصیر آباد، میرپورخاص،سکھر ڈویڑن، فاٹا، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوؑں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گاترجمان کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، مردان، ہزارہ ڈویڑن میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، میرپور خاص، حیدر آباد ڈویڑن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوؑں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہاانہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق دادو اور تربت میں 44، دالبندین، سبی ، نوکنڈی43، موہنجودڑو، لاڑکانہ، روہڑی 42 ڈگری جبکہ لاہور اور کراچی میں کم سے کم27،اسلام آباد 24،پشاور 26، کوئٹہ اور گلگت 19جبکہ چترال میں 21ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ عباس شاہد

متعلقہ عنوان :