سکھر، محکمہ ایریگیشن کا پولیس کی مدد سے تجاوزات کے خلاف ہیوی مشینری سے آپریشن، انتظامیہ نے بچاس گھر اور دوکانیں گرا دیں

مٹاثرین کا احتجاج، مشینری پر پتھرائو، تین روز کے لیئے آپریشن ملتوی

بدھ 26 جولائی 2017 21:09

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2017ء) سکھر میں محکمہ ایریگیشن کا پولیس کی مدد سے تجاوزات کے خلاف ہیوی مشینری سے آپریشن، انتظامیہ نے بچاس گھر اور دوکانیں گرا دیں، مٹاثرین کا احتجاج، مشینری پر پتھرائو، تین روز کے لیئے آپریشن ملتوی تفصیلات کے مطابق سکھر بیراج سے نکلنے والی تین نہروں داد وکینال، کیرتھر اور رائس کینال کے کناروں پر قائم تجاوزات کے خلاف محکمہ آبپاشی کی جانب سے آٹھویں روز بھی پولیس اور ہیوی مشینری کی مدد سے آپریشن کیا گیا، کاروائی کے دوران اہلکاروں نے 50 سے زائد دکانیں اور گھر گرا دیئے، آپریشن کے دوران مرد، خواتین اور بچوں نے قران پاک اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا، مشتعل مظاہرین نے آپریشن نہ روکنے پر مشینری پر پتھرائو بھی کیا، جبکہ آپریشن میں شامل پولیس اہلکار گھروں اور دوکانوں میں موجود برتن اور دیگر سامان اٹھا کر نہر میں پھینکتے رہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف تین روز کے لیئے آپریشن ملتوی کیا ہے، قابضین کو ہر صورت میں ہٹایا جائے گا، دوسری جانب متاثرین کا کہنا ہے کہ وہ گذشتہ 20 سالوں سے نہروں کے کناروں پر رہائش پذیر ہیں متبادل گھر دیئے بغیر کاروائی کی جا رہی ہے ہمیں گھروں سے بے دخل نہ کیا جائے۔

#

متعلقہ عنوان :