سی آئی اے پولیس کی کارروائی، کرسٹل ہیروئن کی سمگلنگ میں ملوث دو ارکان گرفتار

قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

بدھ 26 جولائی 2017 22:28

سی آئی اے پولیس کی کارروائی، کرسٹل ہیروئن کی سمگلنگ میں ملوث دو ارکان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2017ء) سی آئی اے پولیس کی کارروائی، کرسٹل ہیروئن کی سمگلنگ میں ملوث دو ارکان گرفتار قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمدکر لی۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی سی آ ئی اے صد رانو ر سعید کنگر ہ نے پو لیس ٹیم کے ہمر اہ کارروائی کرتے ہوئے کرسٹل ہیروئن کی سمگلنگ میں ملوث ایک گرو ہ کے دو ارکان گل زاہد اور گل باز کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی کرسٹل ہیروئن برآمد کر لی ہے ملزمان کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ وہ غیر ملکی کپڑوں میں کرسٹل ہیروئن چھپا کر علاقہ غیر سے لاہور سمگل کرتے تھے پولیس نے گروہ کے مزید ارکان کی گرفتاری کیلئے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :