وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان آج شام 5بجے پریس کانفرنس کریں گے

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اسلام آباد روانہ، ایئرپورٹ سے سیدھے پنجاب ہاؤس جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 27 جولائی 2017 15:46

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان آج شام 5بجے پریس کانفرنس کریں گے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جولائی 2017ء ) : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان آج شام 5بجے پریس کانفرنس کریں گے،جس میں چوہدری نثارمیڈیا کواپنے مئوقف سے آگاہ کرینگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان آج شام 5بجے پریس کانفرنس کریں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی چوہدری نثار کومنانے کیلئے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ایئرپورٹ سے سیدھے پنجاب ہاؤس جائیں گے۔ واضح رہے گزشتہ دو روز سے وزیراعلیٰ پنجاب اور لیگی وزراء کی جانب سے چوہدری نثار کومنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔