وفاقی حکومت اور وزیر داخلہ نثارالطاف حسین کی دہشتگردی کی کارروائیوں کے خلاف اقدامات کریں، سید مصطفی کمال
وزیر داخلہ برطانیہ،جنوبی افریقہ اور بھارت کے حکام کوانکی سر زمین کے پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے پر حقائق سے آگاہ کریں،چیئرمین پی ایس پی
جمعرات 27 جولائی 2017 18:14
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 3 مارچ سے آج تک جو بھی بات کی وہ حق اور سچ ہے اور وقت نے اسے سہی ثابت کیا ،اب الطاف حسین 30 سالوں میں پہلی مرتبہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں ، ان کا یہی وطیرہ رہا ہے کہ پہلے معصوم لوگوں کو مرواتے ہیں پھر ان کے قاتلوں کو بھی اپنے مزید قاتلوں سے مروا دیتے ہیں تاکہ ان کے خلاف کوئی ثبوت باقی نہ رہے ،الطاف حسین نے پی ایس پی کے شہداء کے قاتلوں کو بھی مارنے کے حکم جاری کر دیئے ہیں،اب آدھے قاتل پکڑے گئے اور آدھے الطاف حسین سے ہی اپنی جانیں بچانے کے لئے بھاگتے پھر رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ فاروق ستار کے بانی و قائد نے دہشت گردی کرنے والوں کو شاباشی دی،ایم کیو ایم پاکستان بنانے والے الطاف حسین کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں ،ایم کیو ایم اور الطاف حسین کا نام و نشان جب تک باقی رہے گا قتل و غارت گری کا سلسلہ نہیں رک سکے گا۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے نام کی وجہ سے سب سے زیادہ تباہی اور بربادی مہاجروں کی ہو رہی ہے،مہاجر کے نام پر سیاست کرنے والے مہاجروں کے سب سے بڑے دشمن ہیں،مہاجروں نے 25 ہزار نوجوانوں کی قربانی دی، گورنر، ایم این اے، ایم پی اے ، فطرہ ، زکوة اور کھالیںدے کرمہاجر قوم کو 30 سالوں میں کچھ نہیں ملا، اسپتال اور تعلیمی ادارے تباہ ہوگئے ، پڑھے لکھے لوگ جاہل کہلانے لگے ، ماضی میں تعلیمی لحاظ سے اول نمبرکا شہر آج 44ویں نمبر پر آگیا ، گھروں کے آگے سے کچرا نہیں اٹھ رہا ،نوجوان بے روز گار ہو رہے ہیں،شہداء کی بیوائیں اور بچے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو صرف الطاف حسین کی تھی ، ہے اور رہے گی۔انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیں ،یہ ملکی خود مختاری اورقومی غیرت کا مسئلہ ہے ، سوشل میڈیا پرپاکستان کو مغلظات بکی جا رہی ہیں، معصوم لوگوں کے قتل کی ترغیب دے کر پاکستان کی معاشی شہہ رگ میں دہشتگردی کو فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ملک مخالف مواد پرایم کیو ایم کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر پابندی عائد کریںاور برطانیہ، جنوبی افریکا اور بھارت کے حکام کو حکومتی سطح پر انکی سر زمین کے پاکستان میں دہشتگردی کے لئے استعمال ہونے پر حقائق سے آگاہ کریں۔انہوں نے ڈی جی رینجرز سندھ، افسران، جوانوںاور دیگر اداروں کے اہلکاروں کاسارے ثبوت و شواہد کے ساتھ قاتلوں کی گرفتاری پر شکریہ ادا کیا اورانہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یتیموں کے باپ، بہنوں کے بھائی، ماؤں کے بچے، بیواؤں کے شوہر واپس نہیں آئیں گے لیکن ان دہشتگردوں کی گرفتاریوں سے عام آدمی کا اعتماد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر بڑھا ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.