سپریم کورٹ کا پانامہ کیس میں فیصلہ ملک سے کرپشن کے خاتمے میں مددگار ثابت ہو گا، میں نے کوئی مٹھائی نہیں کھائی، ہمارا نام پانامہ لیکس میں آتا تو ایک دن میں فارغ کر دیئے جاتے، مگر (ن) لیگ کو بہت وقت ملا،سب کے احتساب پر یقین رکھتے ہیں،نواز شریف ایک دن لوٹیںگے پھر وہ مجھے اور میرے والد کو یاد کریں گے، ای سی ایل کا قانون سب پر لاگو ہونا چاہیے، ہم ہر صورتحال کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں، یہ جوڈیشل مارشل لاء نہیں ،سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ 62اور 63 کے حوالے سے فیصلے کو قبول کریں مگر پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاپریس کانفرنس سے خطاب
جمعہ 28 جولائی 2017 20:25
(جاری ہے)
بلاول بھٹو نے کہا کہ بی بی شہید نے کہا تھا کہ نواز شریف ایک دن لوٹیںگے پھر وہ مجھے اور میرے والد کو یاد کریں گے،آج جمہوریت اور پاکستان کیلئے اہم دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا فیصلہ کرپشن کے خاتمے میں مددگار ثابت ہو گا، سب کے احتساب پر یقین رکھتے ہیں، اس فیصلے سے امید کرتے ہیں کہ اعلیٰ سطح کرپشن کے خاتمے میں مدد ملے گی، یہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے سب کو ماننا ہو گا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کیس کا فائدہ کسی ایک شخص کو نہیں پورے ملک کو جاتا ہے، پیپلز پارٹی نے گڑھی خدابخش میں پانامہ کے مسئلے کو اٹھایا تھا، پیپلز پارٹی اپوزیشن جماعتوں سے مل کر وزارت عظمیٰ کا امیدوار لائیں گے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کی حمایت کی ہے، پانامہ کیس کے حل کیلئے ہماری حکمت عملی کچھ اور تھی جبکہ دیگر جماعتوں کی حکمت عملی کچھ اور تھی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہماری پارٹی ایک نظریاتی پارٹی ہے اور نظریئے پر چلتی ہے، ای سی ایل کا قانون سب پر لاگو ہونا چاہیے، ہم ہر صورتحال کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں، سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ 62اور 63 کے حوالے سے فیصلے کو قبول کریں مگر پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جوڈیشل مارشل لاء نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی مٹھائی نہیں کھائی، ہمارا نام پانامہ لیکس میں آتا تو ایک دن میں فارغ کر دیئے جاتے، مگر (ن) لیگ کو بہت وقت ملا، میں بہت جلد خیبرپختونخوا اور پنجاب میں جلسے کروں گا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.