بھنگڑا گلوکار ناصر بیراج نے جشن آزادی کیلئے ملی نغمہ ریکارڈ کرا دیا

ہفتہ 29 جولائی 2017 12:48

بھنگڑا گلوکار ناصر بیراج نے جشن آزادی کیلئے ملی نغمہ ریکارڈ کرا دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جولائی2017ء) معروف بھنگڑا گلوکار ناصر بیراج نے جشن آزادی کیلئے ملی نغمہ ریکارڈ کرا دیا۔ملی نغمے کے بول’’پاکستان ہماری پہچان‘‘ ہیں۔ان کا نغمہ 10اگست کو ریلیز ہو گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گلوکار ناصربیراج نے بتایا ہے کہ میںنے پہلی بار وطن عزیز کیلئے ملی نغمہ ریکارڈ کرایا ہے۔میری ہمیشہ سے خواہش تھی کہ پاکستان کیلئے کوئی ملی نغمہ گائو جس اس سال خدا نے پوری کردی ہے۔پوری قوم اس مرتبہ آزادی کے ستر سال مکمل ہونے پر بہت پرجوش ہے ۔14اگست کی تقریبات کو جوش خروش سے منایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :