بالی وڈ اداکارشاہ رخ خان اور کاجول ایک بار پھر فلم میں اکھٹے نظر آئیں گے

ہفتہ 29 جولائی 2017 12:56

بالی وڈ اداکارشاہ رخ خان اور کاجول ایک بار پھر فلم میں اکھٹے نظر آئیں ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جولائی2017ء) بالی وڈ اداکارشاہ رخ خان اور کاجول ایک بار پھر فلم میں اکھٹے نظر آئیں گے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارشاہ رخ خان اور کاجول 2015 ء میں بنائی گئی فلم ’’دل والے‘‘ میں مرکزی کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

فلم نے باکس آفس پر اچھا بزنس نہیں کیا لیکن ان کی آن سکرین کمیسٹری کوبے حد سراہا گیا۔ اس حوالے سے اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ وہ آنے والے چند سال میں سپر سٹار شاہ رخ کے ساتھ دوبارہ فلم کریں گی۔اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے 6 یا 7 سالکے بعد فلم’’ دل والے‘‘کی اور اب انہیں ایک بار پھر اکھٹے فلم کرنے کے لئے 3 یا 4 سال درکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :