ماضی کے نامور کیمرہ مین رشید اے کاردار انتقال کر گئے

پیر 31 جولائی 2017 17:19

ماضی کے نامور کیمرہ مین رشید اے کاردار انتقال کر گئے
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2017ء) ماضی کے نامور کیمرہ مین رشید اے کاردار 85 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے‘ مرحوم لاہور کے علاقے ٹائون شپ میں گمنامی کی زندگی گزار رہے تھے‘ انہیں ٹائون شپ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا‘ مرحوم نے اپنے دور میں ہدایتکار حسن طارق مرحوم کی فلموں امراو جان ادا، میرا گھر میری جنت اور دیگر بہت سی فلمیں بطور کیمرہ مین کی تھیں‘ مرحوم کے انتقال پر رائٹر و ہدایتکار محمد پرویز کلیم‘ کیمرہ مین علی جان‘ ہدایتکار الطاف حسین‘ حسن عسکری‘ دائود بٹ اور دیگر نے گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے‘ مرحوم رشید کاردار کی رسم قل (آج) منگل کو ان کی رہائش گاہ واقع ٹائون شپ میں نماز ظہر تا عصر کے درمیان ادا کی جائے گی۔