وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کاامتحانی مراکز کا دورہ

منگل 1 اگست 2017 18:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2017ء) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے وحدت روڈ اور لارنس روڈ پر قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیاجہاں کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر، ایڈیشنل کنٹرولر شاہد جاوید، ایڈیشنل کنٹرولر رئوف نواز اور دیگر بھی ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے ایل ایل بی کا امتحان دینے والے طلبہ کو ملنے والی سہولیات کا نہ صرف جائزہ لیا بلکہ امیدواروں سے ان سہولیات بارے دریافت بھی کیاجو انہیں امتحانی مراکز میںانتظامیہ کی طرف سے دی جارہی ہیں۔ امیدواروں نے امتحانی مراکز میں انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :