خراب تعلیمی کارکردگی ، لاہور صوبے بھر میں 34 ویں نمبر پر رہا

منگل 1 اگست 2017 22:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 اگست2017ء) تعلیمی کارکردگی میں لاہور صوبے بھر میں 34 ویں نمبر ‘معیار تعلیم کے لیی13 انڈیکیٹرز رکھے گئے ‘ لاہور صرف فنکشن آف فسیلٹیز میں دوسرے نمبر پر ہے۔تفصیلات کے مطابق اس کے علاوہ بچوں کے سکول نہ چھوڑ کرجانے پر لاہور کا نمبر پہلا ہے۔

(جاری ہے)

باقی دس انڈیکیٹرز میں لٹریسی ٹیسٹ میتھ میں لاہور کا 24 واں نمبر ہے اور خطرناک بلڈنگز میں لاہور کا 28 واں نمبر ہے ڈپٹی کمشنر نے صرف بلڈنگز کے علاوہ تمام انڈیکیٹرز میں ناقص کارکردگی کو سستی اور کام چوری قرار دیتے ہوئے الٹی میٹم دے دیا ہے کہ کام نہ کرنے والے افسر کا دور دراز تبادلہ کر دیا جائے گا۔

سرکاری سکولز کی خطرناک عمارتوں کو گرا کر نئی بلڈنگز بنانے میں تدریسی عمل جاری رہا جائے گا لاہورکی34ویں نمبرپر آنے کے بعد ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس بھی بلالیا ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے ڈسٹرکٹ ریونیو کمیٹی برائے ایجوکیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فیلڈ وزٹ نہ کرنے والے ڈی اوز اور ڈی ای اوز کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :