46 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا-اسحاق ڈار وزیرخزانہ‘خواجہ آصف وزیرخارجہ اور احسن اقبال وزیرداخلہ ہونگے

خواجہ سعد رفیق، اویس لغاری، مشاہد اللہ خان، زاہد حامد، صدر الدین راشدی، کامران مائیکل، سائرہ افضل تارڑ، عبدالقادر بلوچ اور سکندر حیات بوسن‘خرم دستگیر، رانا تنویر، برجیس طاہر، شیخ آفتاب، میر حاصل بزنجو، مرتضیٰ جتوئی، سردار یوسف، صلاح الدین ترمذی، امیر زمان، اکرم خان درانی، ریاض پیرزادہ، بلیغ الرحمان، ممتاز احمد تارڑ اور جاوید علی شاہ شامل ہیں۔ چوہدری جعفر اقبال، طارق فضل چوہدری، مریم اورنگزیب، عابد شیرعلی، طلال چوہدری، دانیال عزیز، محسن شاہ نواز رانجھا، درشن لال، انوشہ رحمان ، جیند انور، عثمان ابراہیم اور جام کمال وفاقی کابینہ میں شامل ہیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 4 اگست 2017 10:03

46 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا-اسحاق ڈار وزیرخزانہ‘خواجہ آصف وزیرخارجہ ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 اگست۔2017ء) ایوان صدر میں 46رکنی وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جہاں صدر مملکت ممنون حسین نے وفاقی کابینہ کے نئے ارکان سے حلف لیا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہیں۔تقریب میں 46 رکنی وفاقی کابینہ کے 28 وفاقی وزرا اور 18 وزیر مملکت نے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، صدر مملکت ممنون حسین نے کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔اس موقع پر اراکین قومی اسمبلی وسینیٹ ، ممتاز شخصیات کی بڑی تعدادشریک تھی۔وزارت توانائی کے نام سے نئی وزارت قائم ہو گی، نئی کابینہ میں28وفاقی وزرااور19وزرائے مملکت شامل ہیں، جن میں خواجہ محمد آصف وزیرخارجہ،احسن اقبال وزیر داخلہ ، خرم دستگیر وزیر دفاع ،سردار محمد یوسف بدستور وفاقی وزیر مذہبی امور ہی رہیں گے۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار ایک بار پھر وزیر خزانہ ہوں گے۔نئی کابینہ میں مریم اورنگزیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات کا منصب دیا گیا ہے۔وفاقی کابینہ میں دانیال عزیز کو وزارت امور کشمیر، جنید انوار کو وزیر مملکت مواصلات ،سائرہ افضل تارڑکو وزیر مملکت نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کا قلمدان حوالے کیا گیا ہے۔حلف اٹھانے والی نئی وفاقی کابینہ میں وفاقی وزراءمیں اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، اویس لغاری، مشاہد اللہ خان، زاہد حامد، صدر الدین راشدی، کامران مائیکل، سائرہ افضل تارڑ، عبدالقادر بلوچ اور سکندر حیات بوسن‘خرم دستگیر، رانا تنویر، برجیس طاہر، شیخ آفتاب، میر حاصل بزنجو، مرتضیٰ جتوئی، سردار یوسف، صلاح الدین ترمذی، امیر زمان، اکرم خان درانی، ریاض پیرزادہ، بلیغ الرحمان، ممتاز احمد تارڑ اور جاوید علی شاہ شامل ہیں۔

جبکہ چوہدری جعفر اقبال، طارق فضل چوہدری، مریم اورنگزیب، عابد شیرعلی، طلال چوہدری، دانیال عزیز، محسن شاہ نواز رانجھا، درشن لال، انوشہ رحمان ، جیند انور، عثمان ابراہیم اور جام کمال نے وزرائے مملکت کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔نئی کابینہ کی منظوری سابق وزیراعظم نواز شریف نے دی۔سابق وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار کو بھی کابینہ میں شمولیت کی دعوت دی گئی مگر انہوں نے کابینہ میں شمولیت سے معذرت کرلی۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کے نامزد ارکان کو خود ٹیلی فون کر کے انہیں وفاقی کابینہ کا حصہ بنانے سے آگاہ کیا۔یادرہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے میاں نواز شریف کی بطور وزیراعظم نااہلی کے بعد شاہد خاقان عباسی نے بطور وزیراعظم ذمہ داریاں سنھبالی ہیں۔تجزیہ نگار اس فیصلے کو کافی اہم قرار دے رہے ہیں۔ ماضی میں کل وقتی وزیر خارجہ نہ ہونے کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر کڑی تنقید کی جاتی رہی ہے۔