شہداء پنجاب پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیںانکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ‘شہدا ء پولیس کی قربانیوں کے باعث پولیس کا مورال بلند ہو اہے ‘قصور پولیس کی31افسران و اہلکاروں نے عوام کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر جام شہادت نوش کیا ‘ڈی پی او اسماعیل کھاڑک ‘اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ملک رشید احمد خاں ‘ملک احمد سعید ‘یعقوب ندیم سیٹھی ‘چیئر مین ضلع کونسل رانا سکندر حیات خاں اور دیگر کا یوم شہداء پولیس کی تقریب سے خطاب
جمعہ 4 اگست 2017 16:40
(جاری ہے)
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید موسیٰ رضا ‘وائس چیئر مین ضلع کونسل ملک اعجاز احمد خاں‘صدر ڈسٹرکٹ بار ملک ریاض احمد خاں ‘پاک آرمی سے کیپٹن علی ‘ایس پی انویسٹی گیشن امجد محمود قریشی ‘انچارج آئی بی ارشد محمود ‘ڈی ایس پی سی ٹی ڈی عبدالواحد ‘ڈی ایس پی سٹی عبدالقیوم گوندل ‘ ڈی ایس پی صدر مرزا عارف رشید‘ڈی ایس پی چونیاں اشفاق حسین کاظمی ‘ ڈی ایس پی پتوکی محمد نصراللہ نیازی ‘ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر شیخ فیاض احمد ‘ڈی ایس پی پٹرولنگ میڈم گلفام ‘انچارج سپیشل برانچ حاجی محمد صدیق‘شہداء پولیس کے لواحقین اوردیگر معززین شہراور پولیس اہلکار بھی موجود تھے ۔
اس موقع پر یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور پولیس کے چاک و چوبنددستے نے سلامی پیش کی۔تقریب میں آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز کا شہداء کے ورثاء کو ویڈیو پیغام بھی سنایا گیا اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملی نغمے بھی پڑھے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ شہدا ء کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور یہ ہمارے قومی ہیرو ہیں اور ہم کسی بھی صورت شہداء کی فیملیز کو خود سے الگ نہیں کر سکتے ۔ تقریب کے دوران چیئر مین ضلع کونسل رانا سکندر حیات خان نے ہر سال اپنی چھ ماہ کی تنخواہ شہداء کی فیملیز کی ویلفیئر کیلئے دینے کا اعلان کیا ۔ بعدازاں شہداء کے وارثان میںنقدانعام اور تحائف بھی تقسیم کیے گئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.