علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے جنوبی پنجاب کے 175 طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم

شفاف طریقے سے صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر ہر سال ایک لاکھ طلبہ میںلیپ ٹاپ تقسیم کئے جاتے ہیں،وفاقی وزیر تعلیم انجنئیرمحمد بلیغ الرحمن

پیر 7 اگست 2017 16:22

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے جنوبی پنجاب کے 175 طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اگست2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے جنوبی پنجاب کے 175۔طلبہ و طالبات نے وزیر اعظم یوتھ اسکیم کے تحت لیپ ٹاف وصول کرلئے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اوپن یونیورسٹی کے 2500طلبہ و طالبات کے لئے لیپ ٹاپ فراہم کئے ہیں۔طلبہ کا انتخاب خالصتاً اہلیت اور میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں اسلام آباد ،ْ دوسرے مرحلے میں راولپنڈی کے طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے تھے ،ْ اب تیسرے مرحلے میں ملک کے دیگر حصوں میں موجود یونیورسٹی کے ماسٹر ،ْ ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلبہ میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کا آغاز جنوبی پنجاب کے شہر ملتان ریجن میں یونیورسٹی کے طلبہ سے کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم ،ْ انجنئیر محمد بلیغ الرحمن اور وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے ملتان ریجن میں 175۔

(جاری ہے)

طلبہ و طالبات میںلیپ ٹاپ تقسیم کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ شفاف طریقے سے صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر ہر سال ایک لاکھ طلبہ میںلیپ ٹاپ تقسیم کئے جاتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس اسیکم کو اتنی پذیرائی حاصل ہوچکی ہے کہ دیگر ممالک نے بھی پاکستانی طرز پر طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنا شروع کردیے ہیں ۔

وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ بہترین تعلیمی ماحول اور معیاری تعلیم کے ذریعہ طلبہ کو روشن مستقبل کی جانب لے جانے کا سفر جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم سکارز کے تحقیقی کام میں معاون اور مددگار ثابت ہوگی اور وہ سماج کے لئے مزید بہتر انداز میں بامعنی اور مفیدتحقیق کرسکیں گے۔ انہوں نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ریسرچ کام کے لئے فنڈنگ فراہم کرنے پر شاندار الفاظ میں شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ریسرچ کام اوپن یونیورسٹی کی پہلی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ پونے تین سال کے مختصر عرصے میں یونیورسٹی نے 12۔ریسرچ جرنلز شائع کئے۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے تحقیق کا سفر جاری رکھے گی۔انجنئیرمحمد بلیغ الرحمن نے یونیورسٹی کی مجموعی ترقی کے لئے وائس چانسلر اور ان کی ٹیم کی کوششوں اور اقدامات کو سراہا۔ تقریب سے ڈائریکٹر ریجنل سروسسز ،ْ میاں عارف سلیم عارف اور ڈائریکٹر سٹوڈنٹ آفئیرز ،ْ رانا جاوید طارق نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :