شامی فوج کے دمشق میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقے پر فضائی حملوں میں شدت
منگل 8 اگست 2017 16:52
(جاری ہے)
اگر شامی فوج اس مہم میں کامیاب ہوجاتی ہے کہ تو پھر وہ مشرقی الغوطہ کے تمام علاقے پر دوبارہ کنٹرول میں بھی کامیاب ہوجائے گی۔
باغی گروپوں کا ان علاقوں پر گذشتہ چھے سال سے قبضہ ہے۔الجوبر دمشق کے شمال مشرق میں واقع ہے اور اس کی سرحدیں مشرقی الغوطہ کے علاقے عین طرمہ کے ساتھ واقع ہیں۔شامی فوج باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر گیس کنستروں سے تیار شدہ ہاتھی راکٹ برسا رہی ہے۔ایک باغی گروپ فیلق الرحمان سے تعلق رکھنے والے ایک کمانڈر ابو عبادہ الشامی نے کہا ہے کہ ہم نے سرنگیں اور قلعہ نما ٹھکانے بنا لیے ہیں۔اس لیے یہ ہاتھی راکٹ ہمارے علاقوں تک نہیں پہنچ سکتے ہیں۔باغی دمشق کے نواح میں ایک طرح سے اپنی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں ۔قبل ازیں رواں سال کے دوران میں وہ الجوبر سے شمال میں واقع علاقوں قابون اور البرزہ سے محروم ہو چکے ہیں۔ابو حمزہ نامی ایک اور باغی جنگجو کا کہنا ہے کہ یہ جنگ بندی ایک جھوٹ ہے۔اسد رجیم نے اس کا نفاذ نہیں کیا ہے۔وہ ہم پر کسی وقفے کے بغیر گولہ باری کرر ہی ہے اور ہم پر ہر طرح کے ہتھیار استعمال کیے جارہے ہیں۔شامی حکومت نے قبل ازیں کہا تھا کہ وہ روس کی ثالثی کے نتیجے میں طے پانے والی جنگ بندی کی پاسداری کرے گی لیکن وہ اسلامی جنگجو دھڑوں پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھے گی کیونکہ وہ جنگ بندی میں شامل نہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.