حکومتی پارٹی حقیقی احتساب کے لیے بل لائے ، جماعت اسلامی ساتھ دے گی ،سراج الحق
پانامہ لیکس کے بعد حکومت نے اپوزیشن کے ٹی او آرز کو خود تسلیم نہیں کیا تھا ، جب تک افراد اور خاندانوں کی بجائے اداروں کو مضبوط نہیں کیا جاتا کرپشن کسی رکشتہ ڈرائیور ، مزدور یا کسان نے نہیں کی کرپشن کی بیماری بڑے لوگوں کی وجہ سے پھیلی ہے ۔ سٹیل ملز ، واپڈا ، پی ٹی سی ایل سمیت قومی ادارے تباہ ہو چکے ہیں جن لوگوں نے ان اداروں کی حفاظت کرنی تھی ، وہ اپنے کاروبار چمکانے کے لیے قومی اداروں کو برباد کرتے رہے ،سینٹ میں اظہار خیال
بدھ 9 اگست 2017 23:52
(جاری ہے)
سٹیل ملز ، واپڈا ، پی ٹی سی ایل سمیت قومی ادارے تباہ ہو چکے ہیں جبکہ جن لوگوں نے ان اداروں کی حفاظت کرنی تھی ، وہ اپنے کاروبار چمکانے کے لیے قومی اداروں کو برباد کرتے رہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ 70 سال سے اقتدار پر مسلط کرپٹ مافیا نے سیاست اور جمہوریت کو یرغمال بنارکھاہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں جمہوریت مضبوط ہو مگر چند خاندان سیاست کو اپنے گھر کی لونڈی سمجھتے ہیں اور کسی غریب کو اقتدار کے اس کھیل میں شامل نہیں ہونے دیتے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم جمہوریت کی جس شاخ پر بیٹھے ہیں ، اسے پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں ، ملک کے استحکام کے لیے کرپشن کی جڑیں کاٹنا پڑیں گی ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ہمارے تمام مسائل کا حل قرآن و سنت کے نظام میں ہے ۔ ہم نے ستر سال میں ایک دن کے لیے بھی ریاستی امور کو اللہ اور رسول ؐ کے احکامات کے مطابق نہیں چلایا بلکہ سود کو اختیار کر کے اپنے ہاتھوں معیشت کی قبر کھودی اور معاشی تنگ دستی دور کرنے کے لیے صہیونی اداروں سے ذلت آمیز شرائط پر قرضے لیتے رہے یہی وجہ ہے کہ ستر سال میں ہم خود انحصاری کی منزل کو حاصل نہیں کرسکے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے لیے مسائل کی دلدل سے نکلنے کا واحد راستہ ملک میں نفاذ اسلام ہے ۔ پاکستان کو مدینہ کی ًطرز پر اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے سیاست سے بالاتر ہو کر تمام جماعتوں کومتحد ہونا پڑے گا ۔ انہوںنے کہاکہ اگر آج ہمارے اڑھائی کروڑ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں ، عوام کو تعلیم ، صحت اور چھت کی سہولت میسر نہیں اور سندھ بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں انسان اور جانور ایک ہی جگہ سے پانی پینے پر مجبور ہیں تو اس کا ذمہ دار وہ حکمران طبقہ ہے جو خود عوام کے ٹیکسوں اور بلوں پر عیش و عشرت کرتا رہااور عوام کے ساتھ بھیڑ بکریوں جیسا سلوک کرتارہا۔ انہو ں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو خود احتسابی کا نظام بناناچاہیے اور کسی لٹیرے ، خائن اور جھوٹے کو اپنی پارٹی میں چھپنے کا موقع نہیں دیناچاہیے ۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.