اقلیتوں کے دن منانے کا مقصد قائداعظم کے رہنما اصولوں پر عمل کرنا ہے ، آصف علی زرداری
ہم پاکستان کو مستحکم ، خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں، ہمیںقائداعظم بنیادی اصولوں کی طرف لوٹنا ہوگا، سابق صدر جب سے ریاست میں ڈکٹیٹرشپ کے زمانے میں جہاد کی نجکاری کی جانب سے آنکھیں بند کر لی گئی ہیںاس وقت سے قوم قائداعظم کے وژن سے دور ہوتی جا رہی ہے، اقلیتوں کے عالمی دن پر پیغام
جمعہ 11 اگست 2017 18:28
(جاری ہے)
سابق صدر نے کہا کہ جب سے ریاست میں ڈکٹیٹرشپ کے زمانے میں جہاد کی نجکاری کی جانب سے آنکھیں بند کر لی گئی ہیںاس وقت سے قوم قائداعظم کے وژن سے دور ہوتی جا رہی ہے۔
ہمیں ہر صورت میں جہاد کی نجکاری کے پروجیکٹ کو ختم کرنا ہوگا ور اپنے درمیان سے عسکریت پسندوں، انتہاپسندوں اور مذہبی جنونیت کو نکالنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات پر سخت تشویش ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے اہم عناصر پر عملدرآمد نہیں ہورہا اور فرقہ واریت پھیلانے والے جنونیوں اور کالعدم عسکری تنظیموں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا اور یہ تنظیمیں نئے ناموں سے دوبارہ ابھر کر سامنے آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر وہ مطالبہ کرتے ہیں کہ فرقہ واریت، عسکریت پسندی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ کے لئے قاضی فیض عیسیٰ کی رپورٹ پر عملدرآمد کیا جائے۔ ہمیں ہر صورت میں ملک میں اندرونی طور پر امن و امان بحال کرنا ہوگا جس سے عام طور پر تمام شہریوں اور خاص طور پر غیرمسلم شہریوں کا ریاست پر اعتماد بحال کرنا چاہیے۔ آج کے روز ہم ان لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن لوگوں نے بین المذاہب ہم آہنگی اور غیرمسلم شہریوں کے حقوق کے لئے قربانیاں پیش کی ہیں۔ یہ لوگ قوم کے ہیرواور ہیروئن ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔طارق ورکمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.