Live Updates

عمران خان کی زیرصدارت میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اجلاس میں نوازشریف کے عدلیہ مخالف بیانات اوراین اے 120کی ضمنی انتخابی مہم کیلئے مشاورت، نوازشریف سپریم کورٹ کو بدنام کرکے خود کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں،عدلیہ مخالف بیانات کی میڈیا پربھرپور مزاحمت کی جائے۔ عمران خان کی ہدایت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 11 اگست 2017 19:09

عمران خان کی زیرصدارت میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس،سیاسی صورتحال ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اگست 2017ء ) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنی گالہ میں عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، شفقت محمود،نعیم الحق، شہر یارآفریدی، علی محمد خان، فوادچودھری ، نورعالم خان و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مسلم لیگ ن کی ریلی اورنواز شریف کے عدلیہ مخالف بیانات سمیت این اے 120کی ضمنی انتخابی مہم سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔ عمران خان نے میڈیا کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ  مسلم لیگ ن کےعدلیہ مخالف بیانات کی میڈیا پربھرپور مزاحمت کی جائے۔ نوازشریف غلط تاثر دے رہے ہیں کہ کرپشن کی وجہ سےنااہل نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اس طرح قوم کوگمراہ کرکے ہمدردی حاصل نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف سپریم کورٹ کوبدنام کرکے خودکوبچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ مردان جلسہ اس لیے ملتوی کیا کہ تمام توجہ نواشریف کیخلاف تحریک پرمرکوزرکھی جائے۔ بعد میں اس سے بھی بڑا جلسہ کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات