مسلم لیگ ن کی ریلی فلاپ ہونے پر نواز شریف کی جانب سے جھاڑ پلانے کا معاملہ حنیف عباسی کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کا امکان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ اگست 14:59

مسلم لیگ ن کی ریلی فلاپ ہونے پر نواز شریف کی جانب سے جھاڑ پلانے کا معاملہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 اگست 2017ء) حنیف عباسی کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ریلی میں کم لوگوں کی شرکت پر میاں محمد نواز شریف نے حنیف عباسی کو جھاڑ پلائی اور کہا کہ کہاں ہے دو لاکھ بندے؟ وہاں بیس ہزار لوگ بھی نہیں تھے۔ میں تمہاری شکل بھی نہیں دیکھنا چاہتا جس کے جواب میں حنیف عباسی نے کہا کہ کنٹینر کے اندر شاید آپ کو اتنے لوگ نظر نہیں آئے ۔

حنیف عباسی کی سرزنش سنتے ہوئے ایک اور صوبائی وزیر نے کہا کہ اگر میری اتنی بے عزتی ہوئی ہوتی تو میں پارٹی چھوڑ دیتا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حنیف عباسی پر نواز شریف نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر آپ سے مینج نہیں ہو سکتا تھا تو آپ مجھے بتا دیتے میں یہ ذمہ داری کسی اور کو دے دیتا۔ جس پر حنیف عباسی خاموش ہو کر وہاں سے نکل گئے اور اس کے بعد نواز شریف کے سامنے بھی نہیں آئے۔ اب اس حوالے سے ذرائع کا دعوی ہے کہ حنیف عباسی نے پارٹی کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

Your Thoughts and Comments