بیجنگ اور شنگھائی میں یوم پاکستان کی تقریبات منائی گئیں

بیجنگ میں پاکستانی سفیر اور شنگھائی قونصل جنرل نے پرچم کشائی کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ، قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا صدر اور وزیر اعظم پاکستان کے یوم آزادی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے

پیر 14 اگست 2017 15:40

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اگست2017ء) پاکستانی سفارتخانے میں گذشتہ روز یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم لہرا کر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ،قومی پرچم لہرانے کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد پاکستان میں چین کے سفیر مسعود خالد نے پاکستانی قومی پرچم لہرا یا ، اس موقع پر قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا ، پاکستانی سفیر نے صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کے یوم آزادی کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے۔

پاکستانی سفیر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستانی برادری کو پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس وقت جب ہم یوم آزادی کی تقریبات منارہے ہیں ، ہمیں ایک آزاد ملک کا شہر ی ہونے پر فخرکرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی قسمت کی خود مالک ہے اور اس کا مستقبل روشن ہے ، چین کے ساتھ ہمارے تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہیں ، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ جو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا اہم حصہ ہے، ہمارے مستقبل کی خوشحالی کا پیغامبر ہے ، ہم آنے والی قوموں کے بہتر مستقبل کیلئے اپنے وعد ے پورے کر یں گے ، تقریب میں پاکستان ایمبیسی کالج کے طالبعلموں نے قومی نغمے پیش کئے جنہیں سامعین نے بے حد سراہا ،پاکستانی مشن اور قونصلیٹ جنرل کے تمام افسران اور سٹاف نے اپنی فیملیز کیساتھ تقریب میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا یوم آزادی کی تقریبات منانے کیلئے قونصلیٹ جنرل پاکستان شنگھائی میں بھی خصوصی تقریب منعقد ہوئی جہاں اس موقع پر خصوصی طورپر تیارکیا ہوا کیک کاٹا گیا ، قونصل جنرل نعیم خان نے پاکستان کے صدر ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے یوم آزادی پیغامات پڑھ کر سنائے ، پاکستانی برادری اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :