پشاور، شکردرہ میں بھی 70ویں یوم آزادی انتہائی جوش و خروش ،قومی جذبے کیساتھ منائی گئی

پیر 14 اگست 2017 20:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2017ء) ملک کے دوسرے حصوں کی طرح شکردرہ میں بھی 70ویں یوم آزادی انتہائی جوش و خروش ،قومی جذبے کے ساتھ منائی گئی ۔ وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی نے پوری قوم کے ساتھ شانہ بشانہ تقریبات میں حصہ لیا وزیر قانون اپنے آبائی گائوں شکردرہ میں عوام کے ساتھ جشنِ آزادی کے سلسلے میں منعقدہ ریلی میں شرکت کرکے عوام کے ساتھ پیدل مارچ کیا ہر خاص و عام افراد سے مصافحہ کیا ۴۱ اگست کی علیٰ الصبح 8بجے بمقام گورنمنٹ ذیشان شفیق شہید ہائیر سکینڈری سکول شکردرہ میں پرچم کشائی کی تقریب ادا کی گئی صوبائی وزیر قانون امتیاز قریشی کے ہمراہ تحصیل ناظم اشفاق قریشی ،ویلج ناظمین نے ایک ساتھ پرچم لہرایا قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت کا نظرانہ پیش کیا ملکی سلامتی ،بقا کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملکی سلامتی کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور ملکی وقار و عزت بڑھانے اور یکجہتی کے ساتھ تمام تر وسائل بروئے کا لائیں گے اس موقع پروزیر قانون نے خطاب میں کہا کہ آزادی کی قدر و قیمت کا اندازہ غلامی کی زنجیروں میں جکڑی قومیں جانتی ہیں۔

(جاری ہے)

یوم آزادی ہمیں ہمارے آباؤاجداد کی ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتاہے جس کے سبب آج ہم سب پاکستانی آزادی کی سانس لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا خواب اس وقت تک پورا نہیں ہو سکتا جب تک انصاف کی فراہمی،میرٹ کی بالادستی اور زندگی کی بنیادی سہولتیں عام آدمی کو اس کی دہلیز پر میسر نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے میرٹ، شفافیت اور گڈ گورننس کو یقینی بنانے کیلئے پچھلے چار سالوں میں ایسے اقدامات کیے جس کے دورس نتائج سامنے آئیںگے اور صوبے کے عوام کو یہ بات تسلیم کرنا پڑے گی کہ صوبائی حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کے لئے جو کام کیے ہیں ان کی نظیر پچھلی70 سالوں میں نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دن مسلح افواج اور خیبرپختونخوا کی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کو نہیں بھول سکتے جنہوں نے مادر وطن کی حفاظت کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔

متعلقہ عنوان :