وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت

یوم آزادی کے موقع پر ایسا حملہ ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا ،سیکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں آزادی یقینی بنانے کی علامت ہیں،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا بیان

پیر 14 اگست 2017 23:03

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اگست2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر ایسا حملہ ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا ،سیکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں آزادی یقینی بنانے کی علامت ہیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو یوم آزادی کے موقع پر ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی وزیراعظم نے شدید مذمت کی اور حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سیکیورٹی فورسز کو اپنے فرائض کی ادائیگی میں آڑے نہیں دیں گے ۔ یوم آزادی کے موقع پر ایسا حملہ ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا،سیکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں آزادی یقینی بنانے کی علامت ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایسے حملے قوم کا مورال پست نہیں کرسکتے ۔