کوئٹہ،ہرنائیِ شاہ رگ کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ِ4سیکیورٹی اہلکار شہید،4زخمی

پیر 14 اگست 2017 23:03

کوئٹہ،ہرنائیِ شاہ رگ کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اگست2017ء) کوئٹہ کے علاقے ہرنائی میں شاہ رگ کے قریب سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے 4 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ4زخمی ہوگئیہیں۔زخمیوں کو سول ہسپتال کھوسٹ منتقل کردیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کو ایک مرتبہ پھر نشانہ بنایا گیا ہے، سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کے عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر اسے گھیرے میں لے لیا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر سیاسی قائدین کی جانب سے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل بھی کوئٹہ کے علاقے پشین روڈ پر بھی سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا گیا تھا جس میں 8 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 15 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :