یوکرائن نے شمالی کوریا کو راکٹ انجن فراہم نہیں کیے، اولیکزانڈرٹٴْرشینوف

منگل 15 اگست 2017 17:08

کیف ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2017ء) یوکرائن حکومت نے امریکی اخبار کی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اٴْس نے کبھی بھی میزائل ٹیکنالوجی یا اٴْس کے حوالے سے معلومات یا کسی قسم کے پرزے شمالی کوریا کو فراہم نہیں کیے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکا کے معروف اخبار نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے میزائل میں استعمال ہونے والے راکٹ انجن امکاناً یوکرائن میں قائم ایک فیکٹری سے خریدے ہیںجس پر یوکرائن کی سیکیورٹی اور ڈیفنس کونسل کے سیکرٹری اولیکزانڈرٹٴْرشینوف نے تردیدی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یوکرائن کی جانب سے شمالی کوریا کو راکٹ انجن کبھی بھی فراہم نہیں کیے گئے۔

ٹرشینوف کا کہنا ہے کہ یہ یوکرائن کو بدنام کرنے کی ایک مہم قرار دی جا سکتی ہے۔اولیکزانڈرٹٴْرشینوف نے ایسے خدشات ظاہر کیے ہیں کہ یوکرائن مخالف اس بیان کے پسِ پردہ روس کی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ بھی ہو سکتے ہیں۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری راکٹ انجن ساز ادارے یوڑماش (Yuzhmash) کو سابق سوویت یونین کے زوال کے بعد سے خراب مالی صورت حال کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :