آئی جی موٹروے پولیس شوکت حیات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران اور ملازمین میں انعامات تقسیم کئے

منگل 15 اگست 2017 17:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2017ء) موٹروے پولیس ہیڈ کواٹر اسلام آبادمیں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے افسران اور ملازمین میں تعریفی اسناد اور انعامات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس شوکت حیات نے ہیڈ کواٹرزون کے افسران اسسٹنٹ ڈائریکٹر(Human Resource Management) ظہیر حسین،POندیم اقبال،POمحمد افضل،POشاہویز خان، APOوسیم حیدر، APOدوست محمد ،APOشوکت محمود،JPOمحمد اسرائیل اور JPOالیاس ندیم کو بہترین کار کر دگی کا مظاہر ہ کرنے پر تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر انسپکٹر جنرل شوکت حیات نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنے فرائض کو عبادت سمجھ کر کریںکیونکہ ایمانداری اور حسن اخلاق ہی موٹروے پولیس کی اصل پہچان ہے ۔ تقریب میں انسپکٹر جنرل شوکت حیات نے افسران اور ملازمین کی کارکردگی کو سراہا اور بھر پور حوصلہ افزائی کی اور اس بات پر زور دیا کہ وہ آئندہ بھی بہترین کارکر د گی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اس ادارے کا نام مزید روشن کریں ۔

متعلقہ عنوان :